پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے جیالوں نے ہر دور میں ڈکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فکر اور فلسفے پر ثابت قدم رہے. تحریر جیالا رضا مری

0
205

‏۔۔۔جیالا۔۔۔

تاریخ گواہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کےنظریی کی ہر دور میں مخالفت کی گئی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہے جن کے جیالوں نے ہر دور میں ڈکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فکر اور فلسفے پر ثابت قدم رہے، بھٹو خاندان کے ماضی کی عوامی جدوجہد کی تصاویر کو دیکھ کر عوام کا اپنے لیڈروں کے ساتھ محبت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے، تاریخ میں زندہ رہنے والی شخصیات ہمیشہ اپنا اک نظریہ پیش کرتے ہیں اور شہید بھٹو نے معاشرے میں غریب، مزدور، کسان، دہکان کے ساتھ ہونے والے مظالم، ناانصافیوں کے خاطر آواز حق بلند کیا اور ایک نظریہ پیش کیا، بھٹوازم ایک سوچ اک فلسفہ اک نظریہ ہے یہی وجہ ہے آج چالیس سالوں کے بعد آج بھی زلفی بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،
پیپلزپارٹی میں عوامی حقوق کے لیے سفر ہمیشہ مشکل راہوں کے انتخاب سے آبلے پاوں، ہاتھوں کی کٹی انگلیاں، زخموں سے چور بدن کھٹن راستوں سے غازی بنکر لوٹنے والے ہی لفظ کامریڈ اور جیالے کے اعلی’ مقام تک رسائی حاصل کرتے ہیں،
2007 میں عالمی سامراجی طاقتوں نے حصار بینظیر بھٹو کو جسطرح بےدردی سے توڑا اسی حصار بینظیر بھٹو کو بلاول بھٹو کی قیادت میں کاروان بھٹو ٹرین مارچ کی صورت میں دوبارہ جوڑا گیا
اور یہی جیالے حصار بینظیر بھٹو کے بعد اب حصار بلاول بھٹو کے نام سے آگے آتے رہینگے اور ماضی کی طرح کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،
حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کا کراچی تا لاڑکانہ کاروان بھٹو ٹرین مارچ ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری صاحب کے جانثاروں کی فہرست میں۔۔۔ میں بھی شامل تھا، اس پورے سفر میں جیالوں کے ساتھ مختلف واقعات بھی رونما ہوئے اک جیالے کی انگلیاں کٹ گئیں اور کچھ زخمی بھی ہوئے لیکن پھر بھی جیئی بھٹو کے نعرے گونجتے رہے، اپنے لیڈران کےساتھ والہانہ محبت اور جنون نے بی بی شہید اور شہید زلفی بھٹو کے کاروان کی یاد تازہ کردی، جیالے آج بھی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی وہ شہید بی بی اور شہید بھٹو سے کرتے تھے، جیالا جیالا ہوتا ہے نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے ہم اپنے جمہوریت پسند قاٸدین 18 ویں ترمیم کے ذریعے چاروں صوبوں کو خودمختاری دلوانے والے جمہوری روایات کے امین جناب آصف علی زرداری اور بی بی کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری صاحب کے ساتھ ماضی کی طرح آخری دم تک کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

*کامریڈ رضا مری*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here